بھٹکل:27/ڈسمبر(ایس او نیوز)بروز منگل 27/ ڈسمبر کو روٹری کلب بھٹکل کے زیر اہتمام روٹری ہال میں روٹری کے ضلعی گورنر ونئے کمار پائی رائیکر کی صدارت میں مختلف شعبہ جات میں مصروف کارکنوں کے اعزاز میں تہنیتی پروگرام رکھا گیا ۔ ضلعی گورنر مقامی روٹری کلب کے معائنے کے لئے پہنچے ہوئے تھے۔
اس موقع پر طلبا اور نوجوانوں کو ایک عرصہ سے کراٹے کی ٹریننگ دینے والے واسو این نائک، 1500سے زائد سانپوں کو پکڑ کر گھروں اور عوا م کے خوف کو دور کرنے والے مصباح الحق اور مرڈیشور میں سماجی خدمات میں مصروف سریش شٹی کی تہنیت کی گئی ۔ اور اسی طرح مختلف سنگھ کو کلب کی طرف سے معاشی لین دین کے ذریعے غریبوں کی مدد کرنے کا کام بھی جاری ہے ۔ اس موقع پر کلب کے صدر ڈاکٹر مشتا ق بھاوی کٹی، شاکرحسین، شری نواس پڈیار ، نذیر قاسمجی ، ایس ایم خان،محمد انصار کولا وغیرہ موجود تھے۔